سرسی ،27 / اگست (ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے فیس بک، وہاٹس ایپ جیسے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر حکومت، سرکاری افسران، عوامی منتخب نمائندوں وغیرہ کے خلاف مذمتی اور تضحیک آمیز میسیجس کے علاوہ جھوٹی خبریں وائرل کرنے والے ایک شخص کو سرسی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے شکنجے میں آنے والے اس ملزم کا نام سنتوش گنپتی ہیگڑے بتایا جاتا ہے جو شہر کے سوپرسنّا نگر کا رہنے والا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اتر کنڑا ایس پی کی طرف سے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کیے گئے میسیج پر اس نے مذمتی تبصرہ کیا تھا اور پولیس محکمہ کے خلاف نا شائستہ زبان استعمال کی تھی جس کی وجہ سے پولیس پر عوام کے اعتماد کو دھچکا لگ رہا تھا ۔
اس ضمن میں سرسی ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے عدالت حراست میں بھیج دیا گیا ۔